1,085

وادی کاغان کا رخ کرنے والے سیاحوں کیلئے بڑی خوشخبری

کاغان ( سی این پی ) وادی کاغان کا رخ کرنے والے سیاحوں کیلئے خوشخبری، پہلی مرتبہ شدید برفباری کے دوران کاغان بند نہیں ہو گا، پورا سال آمدورفت جاری رکھنے کيلئے انتظامات شروع کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبے کے مشہور سیاحتی مقام وادی کاغان کو سال بھر سیاحوں کیلئے کھلا رکھنے کیلئے اقدامات کا آغاز کر دیا ہے۔




بتایا گیا ہے کہ ضلع مانسہرہ کا علاقہ کاغان خاص کر موسم سرما کے دوران ملک بھر کے سیاحوں کیلئے پسندیدہ ترین مقام بن جاتا ہے، تاہم اس علاقے میں موسم سرما کے دوران اس قدر شدید برفباری ہوتی ہے کہ آمد و رفت کا نظام مکمل طور پر مفلوج ہو جاتا ہے۔ اب نجی ٹی وی چینل سماء نیوز کی رپورٹ کے مطابق اب سياحوں کي پورا سال ان علاقوں ميں آمدورفت جاری رکھنے کيلئے حکومت نے سرمائی سياحت کيلئے فروغ کيلئے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔




کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی شاہراہِ کاغان پر امدوروفت بحال رکھنے کيلئے مصروف رہتی ہے تاکہ برفباری کے دوران بھی لوگ يہاں آسکيں۔ دوسری جانب کاغان سمیت ملک کے کئی شمالی سیاحتی مقامات پر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آزاد کشمیر ، گلگت بلتستان سمیت پہاڑی علاقوں میں برف باری کا سلسلہ منگل کو بھی جاری رہا جس کے باعث موسم مزید سرد ہوگیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، وادی زیارت ، لوئر دیر، ناران اور کاغان میں برف باری اور یخ بستہ ہوائوں کے باعث درجہ حرارت مزید گر گیا۔مظفر آباد، وادی نیلم، وادی جہلم اور وادی لیپہ سمیت آزاد کشمیر کے مختلف حصوں میں بھی بارش اور وقفے وقفے سے برف باری کا سلسلہ جاری رہا۔اگلے چوبیس گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت لیہہ میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ اسکردو میں منفی 6، ہنزہ اور استور میں منفی 5، مالم جبہ میں منفی 4، چترال اور مری میں منفی 3، کوئٹہ میں منفی 2، اسلام آباد اور لاہور میں 5، پشاور میں 7 اور کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں