1,094

ایک بچے کی موت کا بدلہ، بندروں نے 250 کتے ماردیے

ممبئی ( سی این پی ) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں بندروں کے انتقام کا ایک ایسا سلسلہ جاری ہے کہ پوری دنیا اس پر حیرت میں مبتلا ہے۔




بھارتی ٹی وی چینل نیوز 18 کے مطابق ضلع بید میں ایک ماہ قبل کتوں نے بندروں کا ایک بچہ ہلاک کردیا تھا جس کا بدلہ لینے کیلئے بندر اب تک 250 کے قریب کتوں کو ہلاک کر چکے ہیں۔ بندر کتوں کے چھوٹے بچوں کو اٹھا کر لے جاتے ہیں اور انہیں بلندی سے نیچے پھینک کر مار دیتے ہیں۔




ضلع بید کے علاقے مجال گاؤں میں سپاہی بندر گشت کرتے رہتے ہیں اور جیسے ہی انہیں کتے کا چھوٹا بچہ نظر آتا ہے تو وہ انہیں اٹھا کر اونچی جگہ پر لے جاتے ہیں اور وہاں سے نیچے پھینک دیتے ہیں۔ اس علاقے کی آبادی پانچ ہزار سے زائد نفوس پر مشتمل ہے۔اہلِ علاقہ کے مطابق بندر اپنے بچے کی موت کا بدلہ اس شدت سے لے رہے ہیں کہ اب پورے علاقے میں کہیں بھی چھوٹا کتا باقی نہیں بچا۔




علاقہ مکینوں نے محکمہ جنگلات کے اہلکاروں کو بندروں سے جان چھڑانے کی درخواست کی تاہم ان کی ٹیمیں ایک بھی بند نہیں پکڑ پائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں