1,206

رنگ روڈ منصوبہ بانٹھ تا ٹھلیاں ,اراضی کی قیمت طے کر دی گی

راولپنڈی(سی این پی )ڈسٹرکٹ پرائس اسسمنٹ کمیٹی نےرنگ روڈ منصوبہ بانٹھ تا ٹھلیاں کی لینڈ ایکوزیشن کیلئے ایکوائر کی جانے والی اراضی کی قیمت کا تعین کردیا گیا ہے۔اور منظوری کیلئے بورڈ آف ریونیو کو بھجوادئیے گے ہیں۔ڈسٹرکٹ پرائس اسسمنٹ کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میںتیرہ رکنی کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔کمیٹی نے ڈی سی ریٹ،بورڈ آف ریونیو کی پالیسیز،اوسط سیل پرائس،مارکیٹ ویلیو جیسے امور کو مد نظر رکھ کر قیمت کی سفارشات تیار کی گئی ہیں۔زرائع کے مطابق ایکوزیشن کیلئے راولپنڈی کے28اور گوجرخان کے آٹھ موضع جات منصوبہ میں آرہے ہیں




۔زرائع کے مطابق اوسط ایک لاکھ روپے سے لے کر آٹھ لاکھ روپے فی کنال قیمت کا تعین کیا گیا ہے۔ادھر چک بیلی انٹرچینج کے متاثرین میرا موہڑہ، ڈھکی کلاں اور کئی میر باز کے اراضی مالکان نے کہا ہے کہ رنگ روڈ منصوبے کی زد میں آنیوالی قیمتی اراضی بارے انکی شنوائی نہیں ہو رہی انہیں قیمتی زمینوں اور گھروں سے بے دخل کیا جا رہا ہے۔ہمیںراست اقدام پر مجبو ر نہ کیا جائے ۔ متاثرین کی کور کمیٹی کے کنوینر چوہدری عابد مجید کی زیر صدارت ایک اجلاس میں محمد حنیف کیانی،




چوہدری جاوید،حاجی پرویز، ملک رمضان، چوہدری منظور ‘ حاجی شیراز، منیر کیانی ‘ راجہ مصطفی اور متاثرین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ متاثرین نے وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور کمشنر راولپنڈی گلزار حسین سے مطالبہ کیا کہ رنگ روڈ منصوبہ پرانی الائمنٹ کے نقشے کے مطابق پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے اوراگر اس حوالے سے ہمارے تحفظات دور نہ کئے گئے تو جی ٹی روڈ ٹی چوک پر دھرنا دینے پر مجبور ہونگے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں