1,044

فیصل حسنین پی سی بی کے نئے چیف ایگزیکٹو افسر مقرر

اسلام آباد (سی این پی ) فیصل حسنین کو پاکستان کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کا چیف ایگزیکٹو افسر مقرر کردیا گیا، وہ آئندہ سال اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں فیصل حسنین کے بحیثیت چیف ایگزیکٹو افسر تقرر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا کہ وہ جنوری 2022 سےعہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔




کرکٹ بورڈ کی جانب سے نئے چیف ایگزیکٹو افسر خوش آمدید کہتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی گئی۔

پی سی بی سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا کہ نئے سی ای او نے برطانیہ سے چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ کی ڈگری حاصل کی ہے، اور اسپورٹس ایڈمنسٹریشن اور فنانس میں انہیں 35 سال کا زائد تجربہ ہے۔

پی سی بی کے بیان کے مطابق فیصل حسنین آئی سی سی کے چیف فنانشل آفیسر اور زمبابوے کرکٹ کے ایم ڈی میں بھی رہ چکے ہیں۔

چیئرمین پی سی بی رمیز راجا نے کہا کہ میں فیصل حسنین کو بحیثیت چیف ایگزیکٹو پی سی بی فیملی میں خوش آمدید کہتاہوں، پیشہ ورانہ مہارت کے باعث فیصل حسنین دنیا بھر میں معروف ہیں۔




دوسری جانب فیصل حسنین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ میں کام کا موقع ملنا میرے لیے باعث فخرہے میں چیئرمین پی سی بی کی سوچ اور پاکستان میں کرکٹ کے مداحوں کی خواہشات کے مطابق کھیل کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔




پاکستان کرکٹ بورڈ کے بیان میں بتایا گیا کہ بطور سی ایف او فیصل حسنین نے آئی سی سی کے تقریباً 3 ارب ڈالر کے پورٹ فولیو کو سبھالنے کی ذمہ داریاں انجام دیں اور 2007 سے 2015 تک آئی سی سی کے کمرشل رائٹس کی فروخت میں بھی شامل رہے۔

یاد رہے کہ فیصل حسنین سٹی گروپ سعودی امریکین بینک لندن کے فنانشل کنٹرولر بھی رہ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں