1,266

سکول اسمبلی میں درود شریف پڑھا جائے ، مراسلہ جاری

لاہور ( سی این پی ) پنجاب حکومت نے ایک اور احسن قدم اٹھاتے ہوئے سکولوں کی اسمبلیوں میں خصوصی طور پر درود شریف پڑھنے کا حکم دیتے ہوئے مراسلہ جاری کر دیا۔


وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب نے سکولوں کی اسمبلی میں درود شریف پڑھنے کے حوالے سے مراسلہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ اسمبلی مین قومی ترانےسے قبل تلاوت قرآن پاک کے بعد درود شریف ( درود ابراہیمی) پڑھا جائے گا۔




سردار عثمان بزدار نے اپنے پیغام میں کہا کہ درو د شریف کے بے پناہ فضائل ہیں، سکولوں کی اسمبلی میں درود شریف پڑھنے سے نئی نسل بھی اس فضیلت اور برکت سے فیضیاب ہوگی، رحمتہ للعالمین حضرت محمدؐ کی خدمت میں درود شریف پیش کرنا ہر مسلمان کیلئے اعزاز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں