1,061

راولپنڈی – مشہور بینک کے ملازمین نے شہری کو گاڑی سمیت یرغمال بنا لیا

راولپنڈی (سی این پی )تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے جے ایس بینک چاندنی چوک برانچ سے متعلقہ تین ملازمین کے خلاف شہری کی گاڑی کا ٹریکر چیک کرنے کا بہانہ کرکے گھر سے نکالنے اورپھر زبردستی بینک لاکر گاڑی سمیت شہری کو بینک میں بند کرنے پر مقدمہ درج کرلیا




امجد اقبال نے پولیس کوبتایاکہ بذریعہ پرائم منسٹر یوتھ لون سکیم گاڑی نمبری ACW961 قسم VAGNAR ماڈل 2018 جوکہJS بنک بلیو ایریا برانچ سے حاصل کی تھی جس کی تمام اقساط باقاعدگی سے ادا کی ،بارہ نومبر کوگاڑی مذکورہ ہمارے گھر بدر کالونی پیرودھائی موجود تھی مہران گاڑی پر سوار تین لوگ آئے جن میں سے ایک نے کہا کہ ہم ٹریکر کمپنی سے آئے ہیں بعد از ان افراد نے کہا کہ ہم JS بنک کے ملازمان ہیں گاڑی کی چابی ہمارے پاس تھی اور وہ لوگ گاڑی اور ٹریکر چیک کرنے کے بہانے گاڑی روڈ پر لے آئے روڈ پر انہوں نے گاڑی کی چابی مجھ سے




مانگی میرے انکار پر چابی زبردستی مجھ سے چھین لی وہاں روڈ پر تینوں نے کہا کہ ایک لاکھ روپے دیتے ہو تو ٹھیک ورنہ گاڑی ہم بنک میں لے جا کر بند کردیں گے ہمارے انکار پر وہ تینوں لوگ ہمیں JS بنک چاندنی چوک برانچ ہمراہ گاڑی کے لے آئے اور بنک کو کھول کر ثنا اللہ کو اندر بنک کے لے گئے بنک کے اندر انہوں نے اپنے نام عمران اور فیصل بتائے ثنا اللہ کو ڈرانا دھمکانا شروع کردیا اور زور زبردستی شروع کر دی اور ثنا اللہ کو زبردستی بند کر دیا اور کہا کہ 93000 روپے ادا کرواور گاڑی لے جاو اس کے بعد انہوں نے ہمیں بنک سے نکال دیا ،پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

……………

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں