1,056

ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر کی سی پی او آفس میں کھلی کچہری

راولپنڈی(سی این پی )ایس ایس پی آپریشنز کی جانب سے سی پی او آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد،کھلی کچہری میں آنے والے30 شہریوں کے مسائل سنے اور احکامات جاری کیے، شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل کوبروئے کار لایا جائے،ایس ایس پی آپریشنز۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز رائے مظہر اقبال نے سی پی اوآفس راولپنڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا،




کھلی کچہری میں آنے والے30شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ پولیس افسران سے فون پر بات کرکے مسائل کے حل کیلئے انہیں احکامات جاری کیے، کھلی کچہری میں آنے والے شہریوں کی مارک کردہ درخواستوں پرقانونی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،ایس ایس پی آپریشنز نے کہاکہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے تمام دستیاب وسائل کوبروئے کار لایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں