1,062

غیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹی ہمدان ولاز کے خلاف مقدمہ درج

راولپنڈی ( سی این پی )راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اڈیالہ روڈ پرغیرقانونی ہاوسنگ سوسائٹی ہمدان ولاز کی جانب سے عوام کو دھوکہ دینے کے لیے چلائی جانے والی تشہری مہم اور ترقیاتی کام کرنے پر مقدمہ درج کروادیا۔سکیم انسپکٹر آرڈے اے طارق نے پولیس کو بتایاکہ علاقے کا وزٹ کیاتو




معلوم ہواکہ تیمور و دیگر ریاست شاہ ، راجہ شمس الرحمان وغیرہ موضع اڈیالہ نزد یونین کونسل آفس اڈیالہ راولپنڈی نے اتھارٹی سے LOP منظور کروائے بغیر غیر قانونی لینڈ سب ڈویژن /ہاؤسنگ سکیم ہمدان و لاز واقع موضع اڈیالہ اندر حددود تھانہ صدر بیرونی ڈویلپمنٹ شروع کر رکھی ہے




اور اس وجہ سے عوام الناس کے ساتھ دھوکہ دہی کے بھی مرتکب ہو رہے ہیں الزام علیہان نے نہ تو نوٹسز کا جواب دیا اور نہ ہی پنجاب ڈویلپمنٹ آف سٹیز ایکٹ 1976 کی خلاف ورزی بند کی ہے نیز عوام الناس کو دھوکہ دہی کے مرتکب ہورہے ہیں ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں