1,034

منی بجٹ کا اعلان قوم سے سنگین مذاق ہے- نوید کنول

راولپنڈی (سی این پی ) وزیر خزانہ کی طرف سے منی بجٹ کا اعلان قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے حکومت اپنی نااہلیت کی وجہ بری طرح ناکام ہو چکی ہے حالات کا تقاضا ہے کہ تمام ادارے سیاسی جماعتیں ہنگامی طور پر معشیت کی بحالی کے مشترکہ لائحہ عمل بنائیں ان خیالات کا اظہار پیپلز ٹریڈرز سیل کے جزل سیکرٹری نوید کنول نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا



اجلاس میں صدر طارق وحید بٹ پرویز چوہدری منظر عالم مبشر مغل ساجد قریشی عمیر سلیم ملک مظہر وسیم خان نے شرکت کی انھوں نے کہا کہ حکومت بجٹ پیش کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ کوئی منی بجٹ نہیں آئے گا مگر مسلسل مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے کاروبار شدید مندے کا شکار غیر یقینی صورتحال میں رہی سہی کسر بھی پوری ہو رہی ہے مگر بے حس حکمران اقتدار بچانے میں لگے ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ تمام سٹیک ہولڈر اختلافات سے بالا تر ہوکر معاشی استحکام کے لئے اپنا کردار ادا کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں