1,031

حق ٹرسٹ کے زیر اہتمام روح پرور محفل نعت ﷺ

گوجرخان(احمد نوازکھوکھر) سرکار دو عالم ﷺ سے محبت ہمارے ایمان کا بنیادی جزو ہے،آپ ﷺ کا ذکر ہمارے زہنوں اور دلوں کو منور کرتا ہے،جمعتہ المبارک کو حق ٹرسٹ کے تعاون سے چئیرمین شوکت محمود قاضی کی میزبانی میں آل پاکستان نعت کونسل کے زیر اہتمام “حق ٹرسٹ ہال” میں محفل نعت کی خوبصورت اور متبرک محفل کا اہتمام کیا گیا،مہمان خصوصی آل پاکستان نعت کونسل کے بانی میاں عبدالقیوم ترازی ایڈووکیٹ ہائیکورٹ تھے،صدارت مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ محمد جواد نے کی،اس روحانی محفل کے آداب و طریقہ کار اتنے دلآویز تھے کہ سرکارﷺ کی مدعت میں پڑھے جانے والے اشعار دل سے ہوتے ہوئے روح تک اتر جاتے،




میزبانی کے فرائض بھی میاں عبدالقیوم ترازی سے سرانجام دئے،مگر اتنے خوبصورت اندازمیں کہ انہوں نے شرکا کے دل جیت لیے،پاکستان نعت کونسل کے زیر اہتمام اس پروگرام سے پتہ چلا کہ نعت کیا ہے، یعنی صرف اور صرف حضرت محمد ﷺ کی شان بیان کرنا،بچوں اور نوجوانوں نے جس طرح نعتیں پڑھیں،شرکا عش عش کر چکے،نغموں اور گانوں کی طرز پر نعت پڑھنے کی قطعی ممانعت تھی،اس موقع پر شیراز مغل نے بھی خوبصورت انداز سے نعت رسول مقبولﷺ پیش کر کے خوب داد وصول کی،اس محفل پرنور کے شرکا میں احمد نواز کھوکھر،پروفیسر واجد حسین،راجا جاوید اقبال کے علاوہ پاکستان نعت کونسل کے ممبران و ججز،ذاکر محمود چشتی،ڈاکٹر محمود احمد طارق محمود محمد مزمل عارض پیر ساجد شاہ پشاور،ایڈوکیٹ جواد نقوی، طلحہ مصطفے اورپروفیسر فدا حسین شامل تھے،اختتامی لمحات میں میاں عبدالقیوم تراذی کی قیادت میں شرکا نے کھڑے ہو کر




حضرت محمد ﷺ کی خدمت میں جو سلام پیش کیا،ان لمحات میں سرور و مستی کی کیفیات ناقابل بیان ہیں۔میں سمجھتا ہوں خدا نے ہمیں نعت رسول مقبول ﷺ کی اس پرنور محفل میں شرکت کا موقع فراہم کر کے احسانات میں مزید اضافہ فرمایا۔نعت رسول مقبولﷺ کے فائنل مقابلے کے لیے کوالیفائی کرنے والے ہونہار بچوں میں حافظ عمیر حسین،نجم الحسن قادری،صائم رضا اور محمد رومان مغل شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں