1,082

پرنسپل کی وفات کا معاملہ . ایپسکا ٹیم کی صوبائی وزیر قانون سے ملاقات

راولپنڈی ( سی این پی ) صدیق سکول آریہ محلہ آصف محمود کی ہلاکت صوبائی وزیر قانون پنجاب محمد بشارت راجہ نے آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مطالبہ پر محکمہ صحت اور محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔




تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز آل پاکستان پرائیویٹ سکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے مرکزی سیکرٹری جنرل، امیدوار برائے ممبر بورڈ آف گورنرز فیڈرل بورڈ محمد اشرف ہراج کی قیادت میں عبدالرحیم، افتخار چوہدری،محمد جاوید،عمیر اعوان،انیس اقبال شاہد محمود و دیگر نے صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ سے دھمیال ہاؤس راولپنڈی میں ملاقات کی، قائدین نے صوبائی وزیر سے مطالبہ کیا کہ حکومت پنجاب فوری طور پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایجوکیشن اور چیف ایگزیکٹو آفیسر صحت معطل کرے، انکوائری کمیٹی تشکیل دے کر شفاف تحقیقات کرائی جائیں،




ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کی جائے،صوبائی وزیر قانون محمد بشارت راجہ نے وفد کو یقین دلایا کہ خسرہ ایشو کو بنیاد بنا کر اتنی بڑی تعداد میں اہلکاروں کا سکول میں جانا حیران کن ہے، حکومت پرنسپل کی موقع پر ہلاکت پر سخت کارروائی کرے گی انہوں وفد کو سی پی او راولپنڈی کو ہدایات جاری کرتا ہوں فوری طور پر ذمہ داران کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں