1,068

پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی کے الیکشن میں راول گروپ نے یونائٹیڈ گروپ کو شکست دے دی

راولپنڈی (خان گلزارسے )پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی شہر کے الیکشن میںراول گروپ نے یونائٹیڈ گروپ کو 183ووٹوں سے شکست دے دی ، جیت کے حتمی اعلان کے ساتھ ہی راول گروپ کے حامیوں نے نومنتخب صدر انوربٹ اور گروپ لیڈر راجہ سعادت حبیب کو کندھوں پر اٹھا لیا، پھولوں کی پتیاں نچھاور کی ، جب کہ نومنتخب صدر اور گروپ لیڈ ر نے اپنی جیت کو اساتذہ کی جیت قرار دیتے ہوئے اجتماعی مفاد کے لیے سب کو ساتھ لے




کر چلنے کا اعلان کردیا۔گذشتہ روز ہونے والے الیکشن میں پنجاب ٹیچرز یونین کے راول اور یونائیٹڈ گروپ مدمقابل تھے ، راول گروپ کے لیڈر راجہ سعادت حبیب کی جانب سے انور علی بٹ جب کہ یونائیٹڈ گروپ کی جانب سے زاہد صابر ستی صدارتی امیدوار تھے ، راول گروپ کا انتخانی نشان شاہین جبکہ یونائیٹڈ گروپ کا پھول تھا، جس کے لیے پولگ اسٹیشن کو بینروں اور پوسٹروں سے سجایاگیاتھا، چیف الیکشن کمیشنز کی جانب سے اعلان کردہ نتائج کے مطابق راول گروپ کے صدراتی امیدوار انورعلی بٹ نے 579ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جب کہ مدمقابل یونائیٹڈ گروپ کے صدراتی امیدوار زاہد صابرستی 396ووٹ لے سکے ، اس طرح راول گروپ نے 183ووٹوں سے الیکشن برائے سال 2021تا2023جیت لیا،




راول گروپ کی طرف سے جاوید اقبال انجم جنر ل سیکرٹری ،عمران ستی سینئر نائب صدر، نصیر شہزاد ستی اور محمد آفتاب نائب صدوراور چو ہدری طاہرمحمود، و مسعود اقبال ستی آڈیٹر منتخب ہوگئے ہیں ، الیکشن میں 1989ووٹوں میں سے 984ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں گیارہ ووٹ مستردہوگئے ، الیکشن میں کامیابی کے بعد نومنتخب صدر انورعلی بٹ اور گروپ لیڈر راجہ سعادت حبیب نے اپنے خطاب میں سب کو ساتھ لے کر چلنے کے عزم کااظہار کیااور کہاکہ الیکشن کے بعد کوئی گروپ نہیں رہاہم اساتذہ کی خدمت کریں گے اور انکے مسائل کے حل کے لیے آخری حدتک جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں