1,049

ڈی پی او الیون اور ڈی سی الیون کی ٹیموں کے درمیان چکوال میں دوستانہ میچ

چکوال (سی این پی )ڈی پی او الیون اور ڈی سی الیون کی ٹیموں کے درمیان ڈسٹرکٹ پولیس لائنز چکوال میں دوستانہ میچ کھیلا گیا




ڈی پی او الیون کی ٹیم نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا آغاز کیا، ناصر تلہ گنگ اور فیصل گلزار بلوچ اوپنر آئے، فیصل گلزار نے 6 چھکے لگائے اور ڈی پی او الیون نے مقررہ 8 اوورز میں 135 رنز بناکر ڈی سی الیون کو 136 کا حدف دیا

ڈی سی الیون کی ٹیم نے بھی خوبصورت انداذ میں کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 چھکے لگاکر مطلوبہ ٹارگٹ پورا کیا اور میچ میں کامیابی سے ہمکنار ہوئے




محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال، بلال ہاشم ڈپٹی کمشنر چکوال، مرزا محمد یسین ڈی ایس پی لیگل/ آرگنائزڈ کرائم اور بڑی تعداد میں شائقین گراؤنڈ میں موجود رہے اور کھلاڑیوں کو بھرپور داد دی

میچ کے اختتام پر محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال اور بلال ہاشم ڈپٹی کمشنر چکوال نے دونوں ٹیمز کے کپتان اور اچھی کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے اور ڈی سی الیون کے ناصر اور نعمان مین آف دی میچ قرار پائے




میڈم بشری عبدالغنی DSP ہیڈ کوارٹرز کی سربراہی میں، عابد حسین ASI لائن آفیسر، شفقت آمین MTO، محمد نقاش محرر پولیس لائن اور دیگر عملہ لائن کی جانب سے احسن انتظامات کرنے پر محمد بن اشرف ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال کی جانب سے تمام ممبران کو شاباش دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں