1,049

راولپنڈی. شہریوں کوانعامات کا جھانسہ دیکر لاکھوں روپے لوٹنے والے 3ملزمان گرفتار

راولپنڈی(سی این پی )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)سائبر کرائم سیل راولپنڈی نے مالی کرپشن،فراڈاور دھوکہ دہی میں مطلوب 3ملزمان کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیاملزمان محمد اسلم کے خلاف مقدمہ نمبر39/21،محمد آصف کے خلاف مقدمہ نمبر71/21اورمحمد اکبرکے خلاف مقدمہ نمبر59/21میں الزام تھا کہ وہ سادہ لوح شہریوں کو بوگس فون کالوں کے ذریعے بیش قیمت انعامات کا جھانسہ دیکر ان سے بنک اکاؤنٹس،




پاسپورٹ نمبر اور دیگر پرسنل معلومات حاصل کر کے بعد ازاں جعلسازی کے ذریعے ان کی رقوم نکلوا لیتے تھے جس پر انسپکٹر اویس احمد نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کر کے تینوں ملزمان کو فیصل آباد سے گرفتار کرلیاانسپکٹر اویس احمد کے مطابق تینوں ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کے پاس عرصہ سے




شکایات موصول ہو رہی تھیں جس پر ہماری ٹیم ان کے خلاف شواہد حاصل کر رہی تھی ملزمان مختلف شہریوں کو3سے5لاکھ روپے سے محروم کر چکے تھے انہوں نے کہا کہ ملزمان کا تعلق ایک منظم نیٹ ورک سے ہے جن کے باقی ساتھیوں کی گرفتاری بھی جلد متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں