1,076

راولپنڈی . پرائیویٹ گاڑی میں بٹھا کر راستے میں لوٹ لینے کا سلسلہ تیز ہوگیا

راولپنڈی( سی این پی )پرائیویٹ گاڑی میں شہریوں کو بطور سوار ی بٹھا کر راستے میں لوٹ لینے کا سلسلہ تیز ہوگیا، گذشتہ روز خاتون سمیت دو کو مری روڈ پر لوٹ لیاگیا۔تھانہ وارث خان پولیس کو اسلام شاہ نے بتایاکہ گاڑی میں بیٹھاجس میں پہلے سے خواتین سوار تھی جنھوںنے جیب سے بٹوا اور نقدی چرالی ،




کرن زوجہ اعجاز خان نے پولیس کو بتایاکہ شادی پر جانے کے لیے ایک ٹیکسی میں سوار ہوئی جس میں خواتین بیٹھی ہوئی تھی جنھوں نے اسلحہ کی نوک پر پانچ تولہ زیور، نقدی اور موبائل چھین لیااور لیاقت باغ اتار دیا،




یادرہے کہ پہلے یہ وارداتیں گوجرخان سے واہ کینٹ صدر تک کے ایریامیں ہوتی رہی ہیں اور اب ان نوسربازڈاکوئوں نے مری روڈ کا رخ کرلیاہے ، پولیس نے دو الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں