1,047

آزاد کشمیر کے100 طلباء نے انگلش ایکسیس مائیکرو اسکالرشپ مکمل کرلی

راولپنڈی( سی این پی ) آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کے لیے انگلش ایکسیس مائیکرو اسکالرشپ پروگرام کی گریجویشن تقریب کاانعقاد کیا گیا جس میں پونچھ، راولاکوٹ سے 13 سے 17 سال کی عمر کے 100 طلباء نے انگلش ایکسیس مائیکرو اسکالرشپ پروگرام کی گریجویشن تقریب میں شرکت کی۔ طلبا نے گریجویشن سرٹیفکیٹ اور انگریزی سیکھنے کی کتابیں بطور تحفہ امریکی محکمہ خارجہ اور علاقائی انگریزی زبان کے دفتر یو ایس ایمبیسی اسلام آباد سے حاصل کیں۔




دو سالہ انگلش ایکسیس مائیکرو اسکالرشپ پروگرام پاکستان میں معیاری تعلیم کے لیے امریکی سفارت خانے اسلام آباد کی کوششوں سے پروگرام کا انعقاد کرایا گیا۔ یونیورسٹی آف پونچھ، راولاکوٹ میں اس پروگرام کو مقامی غیر سرکاری تنظیم وژن بلڈنگ فیوچر نے علاقائی انگلش لینگویج آفس (RELO)، یو ایس ایمبیسی، اسلام آباد کے تعاون سے انعقاد کیا۔راولاکوٹ میں طلبہ کے متنوع اور غیر متزلزل پس منظر کو مدنظر رکھتے ہوئے،




طلبہ کو مستقبل کے لیے قابل بنانے کے لیے ایک متوازن نصابی منصوبہ تیار کیا گیا۔ رسائی پروگرام کے دو سالوں میں طلباء طلباء کو لیگوئج کے بارے میں مفید معلوما ت فراہم کی گئیں ۔ طلبا نے انگلش زبان، صنفی مساوات، انسانی حقوق، جمہوریت اور تنوع کی افہام و تفہیم کو بڑھانے کی سرگرمیوں کے حوالے سے تیاری کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں