1,097

نیوزی لینڈ کے بعد انگلش ٹیم کا دورۂ پاکستان بھی مشکوک ہوگیا

اسلام آباد ( سی این پی )برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کے فیصلے کے بعد انگلش ٹیم کا دورۂ پاکستان بھی مشکوک ہوگیا۔

شیڈول کے مطابق انگلینڈ کی مینز اور ویمن ٹیمیں 9 اکتوبرکو اسلام آباد پہنچیں گی، مینز ٹیم کی قیادت اوئن مورگن اور ویمن ٹیم کی قیادت ہیتھر نائٹ کریں گی۔



انگلینڈ کی ٹیم نے راولپنڈی میں13 اور 14 اکتوبر کو دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے ہیں ،جس کے بعد انگلش ٹیم 15 اکتوبرکو اسلام آباد سے دبئی روانہ ہوجائے گی جبکہ ویمن کرکٹ ٹیم 3 ون ڈے میچز کے لیے 21 اکتوبر تک اسلام آباد میں رہے گی۔




پی سی بی کے مطابق پاک انگلینڈ ویمن ون ڈے میچز19 ،17 اور 21 اکتوبر کو ہوں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے تمام میچ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہونا تھے ،تاہم آپریشنل اورلاجسٹک وجوہات کی بنیاد پر میچ راولپنڈی منتقل کیے گئے ۔




واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم نے سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر دورۂ پاکستان ختم کر دیا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کرکٹ نے آج بتایا ہے کہ انہیں کوئی سیکیورٹی الرٹ موصول ہوا ہے جس کے بعد انہوں نے یک طرفہ طور پر سیریز منسوخ کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں