1,129

آل پاکستان فتح جنگ بادشاہ T20کرکٹ چمپین شپ اختتام پذیر

فتح جنگ ( سی این پی ) تیسری آل پاکستان فتح جنگ بادشاہ T20کرکٹ چمپین شپ اڑھای ماہ تک فتح جنگ کے شہریوں کو بہترین کرکٹ سے محظوظ کرنے کے بعد اختتام پذیر اس ٹورنامنٹ میں اڑتالیس ٹیموں نے حصہ لیا جن میں ملک کے نامور کھلاڑی شامل تھے مہر غلام مصطفٰی میموریل کرکٹ کلب پورے ٹورنامنٹ میں ناقابلِ شکست رہتے ھوے ایک بار پھر چیمپین بن گیا فاہنل تقریب کے
0



مہمانِ خصوصی معروف سیاسی و سماجی شخصیت ملک نواب خان آف پاگھ تھے سابق اسسٹنٹ کمشنر فتح جنگ مہر غلام عباس ہرل نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی دیگر مہمانِ گرامی میں ڈاٸریکٹر پنجاب گروپ آف کالجز راجہ طاہر سلطان ہوپ سسٹم کے چیف ایگزیکٹو محمد نثار سنیر ہیڈ ماسٹر ملک محمد مسکین سرپرستِ اعلٰی مرکزی انجمن تاجران حاجی ملک محمد تاج سنیر صحافی و سماجی راہنما ملک رفاقت اعوان میجر گروپ کے راہنما فرحت خان عرف پھتی خان صدر سماجی بہبود کونسل غلام یٰسین اطہر پرنسپل علی گراہمر سکول




محمد علی ماسٹر محمد رفیق ملک بلال ٹریفک پولیس فتح جنگ بادشاہ کے صدر بابو محمد اعجاز و دیگر شامل مہر غلام عباس نے شاندار ٹورنامنٹ منعقد کرانے پر ٹورنامنٹ انتظامیہ کے ممبران تعبیر شاہ نقوی تاثیر عباس شاہ حافظ عدنان کو خراجِ تحسین پیش کیا ٹورنامنٹ میں نواب خان پاگھ مہر غلام عباس ہرل اور دیگر مہمانِ گرامی نے نمایاں کارکردگی دیکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقعہ پر فتح جنگ کرکٹ کلب کی طرف سے بہترین صحافتی خدمات سرانجام دینے پر فتح جنگ کے معروف و سنیر صحافی ملک رفاقت اعوان کو اعزازی شیلڈ سے نوازا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں