1,062

محرم الحرام کے پرامن انعقاد پر جھنگ پولیس کے زیر اہتمام اسٹیک ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب

جھنگ ( سی این پی ) جھنگ پولیس کے زیر اہتمام عشرہ محرم الحرام کے پرامن انعقاد پرسٹیک ہولڈرز کے اعزاز میں تقریب کا انعقادکیا گیا ۔تقریب میں فیاض احمد موہل ڈپٹی کمشنر جھنگ ،فرخ سلطان سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ ، رانا خالد رشید ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ ،DSP ٹریفک ،DSP پٹرولنگ ،DSP لیگل ،جملہ DSP/SDPOsسرکلز ہائے و جملہSHOs ضلع ہذا ، ، پارلیمینٹرین ،ممبران CPLC ، انجمن تاجران، ممبران امن کمیٹی ،




علما ء و مذہبی عمائدین نے شرکت کی ۔شرکاء تقریب سے خطاب میں ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک نے عشرہ محرم الحرام میں مذہبی پروگرامز کے پر امن انعقاد پر تما م اسٹیک ہولڈرز کا شکریہ ادا کیا اور قیام امن کیلئے انکی کوششوں کو سراہا۔ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ تمام تر درپیش چیلنجز کے باوجود الحرام کا پرامن انعقاد قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام الناس کے باہمی اتحاد اورتعاون کا مظہر ہے ، ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران قیام امن اور مذہبی ہم آہنگی برقرار رکھنے میں علمائے کرام اور جملہ مسالک کے عمائدین ،




امن کمیٹی ، میڈیا نمائندگان اور تما م اداروں کا باہمی کردار اور دو طرفہ تعاون مثالی رہا ۔ڈپٹی کمشنر جھنگ فیاض احمد موہل نے اپنے خطاب میں محرم الحرام میںجھنگ پولیس کے سخت سیکیورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئے محرم الحرام میں فرائض سرانجام دینے والے تمام اداروں ، جملہ مسالک کے عمائدین ، سول سوسائٹی ، انجمن تاجران و میڈیا نمائندگان کی کاوشوں کا سراہا ۔ شرکاء تقریب سے خطاب میں مولانامعاویہ اعظم ایم پی اے ،




محمد اسلم بھروانہ ایم پی اے ، شیخ واصف مجید چیرمین CPLC،مولانا مسرور نواز جھنگوی ،مولانا محمداحمد لدھیانوی نے محرم الحرام میں جھنگ پولیس کے سیکیورٹی انتطامات کو سراہتے ہوئے قیام امن کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کی کاوشوں کو سراہا ۔ تقریب میں ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کی طرف سے ممبران امن کیمٹی ،جملہ مسالک کے عمائدین ، سول سوسائٹی، انجمن تاجران و میڈیا نمائندگان کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں۔ پروگرام کے اختتام پر تقریب کے شرکاء کو کھانا پیش کیا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں