1,099

سکولز اور کالجز میں جا کر کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد ( سی این پی ) سندھ کی جامعات کے بعد اسکولز اور کالجز میں بھی کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے وزیرصحت اور وزیرتعلیم کی صدارت میں اہم اجلاس ہوا جس میں پارلیمانی ‏سیکرٹری صحت، سیکریٹری تعلیم، و دیگر نے وڈیو لنک پر شرکت کی۔




اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نجی وسرکاری تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن 6ستمبر سے شروع ہوگی، نویں ‏سے بارویں تک 14 لاکھ 200 طلبہ وطالبات کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔

اسکولز اور کالجز میں ویکسی نیشن کیلئے محکمہ صحت کی 2ہزار527ٹیمیں حصہ لیں گی، پہلےمرحلےمیں ‏ویکسین ڈسٹرکٹ سطح پرہوگی، بعدمیں تعلقہ سطح پر ہوگی۔




اسکول انتظامیہ والدین کےساتھ رابطہ کر کے رضامندی لیں گے اور ویکسین مکمل ہونے پر رجسٹریشن کو بھی ‏یقینی بنایا جائے گا۔ ‏

وزیرتعلیم کا کہنا ہے کہ اسکولوں میں ویکسین انتظامات کیلئےمحکمہ صحت کیساتھ ہیں، تدریسی عمل کے ‏تسلسل، بچوں کی حفاظت کیلئے ویکسین لازمی ہوگی، محکمہ صحت 6 دن میں انتظامات مکمل کر کے ویکسین ‏کا آغاز کے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں