1,060

سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام افتخار علی شاہ ایجوکیشنل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب

راولپنڈی( سی این پی )سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام افتخار علی شاہ ایجوکیشنل کمپلیکس کی افتتاحی تقریب مقامی سکول میں منعقد کی گئی۔تقریب میں ممتازسماجی شخصیت شیخ شیراز مالک ،ماہرتعلیم چوہدری محمد طیب،عبدالوحیدخان،محمد فہیم،محمد عمرنے شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ماہر تعلیم چوہدری محمد طیب کا کہنا تھا کہ تعلیم کسی بھی قوم یا معاشرے کیلئے ترقی کی ضامن ہے یہی تعلیم قوموں کی ترقی اور زوال کی وجہ بنتی ہے تعلیم حاصل کرنے کا مطلب صرف سکول ،کالج یونیورسٹی سے کوئی ڈگری لینا نہیں بلکہ اسکے ساتھ تمیز اور تہذیب سیکھنا بھی شامل ہے تاکہ انسان اپنی معاشرتی روایات اور قتدار کا خیال رکھ سکے۔سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی کا قیام ہی تعلیم کے فروغ کے لیے کیا گیا تھا۔




آج سٹوڈنٹس ویلفیئر سوسائٹی کی وجہ سے علاقہ کے بچے زیور تعلیم کے آراستہ ہیں ۔ شیخ شیرازمالک نے اپنے خطاب میں پاکستان میں تعلیم کی اہمیت اوراس کے معاشرے پر مثبت اثرات کے مختلف پہلوئوں کو اجاگر کیا۔شیخ شیراز مالک کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں پرائمری تعلیم کو بہت اہمیت دی جاتی ہے کیونکہ یہی بچے کی بنیادبناتی ہے اور ایک بار اگر بنیاد مضبوط پڑگئی تو اس پر عمارت کھڑی کرنا آسان ہوجاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ تعلیم کے طریقہ کار،




سہولتوں اور اساتذہ کے انتخاب تک ہر مرحلے کو بہت اہمیت دی جاتی ہے، تاکہ بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارا جاسکے۔تقریب سے سوسائٹی کے صدر عتیق الرحمن شاہ نے خطاب میں سوسائٹی کی33سالہ کارکردگی اورآئندہ کے لائحہ عمل پر روشنی ڈالی،افتتاحی تقریب سے حمیداحمد،زین العابدین شاہ اوربیگم نصرت ہاشمی نے بھی خطاب کیا،تقریب کے اختتام پر بہترین کارکردگی پرشیخ شیرازمالک،حاجی ظفراقبال،صادق مسعوداحمد،سیدشاہدعلی،حاجی عامرشہزاد،اسامہ جاوید،جمیل احمد خان،محمد عامرخان،عبدالوہاب شاہ،وقاص جاوید،حامدمحمودبٹ،امیرسلطان،محمد الیاس اورراجہ عبدالمجید کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں،سماجی شخصیت شیخ شیرازمالک اورملک تنویر حسین نے تختی کی نقاب کشائی بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں