1,068

پاکستان افغانستان میں سب سے بڑا تجارتی شراکتدار ہے۔ ناصر مرزا

راولپنڈ ی (سی این پی ) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناصرمرزا نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں سب سے بڑا تجارتی شراکتدار ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت کا حجم ایک ارب ڈالر کے قریب ہے جسے آئندہ چند برسوں میں دو گنا کیا جا سکتا ہے۔ سی پیک کے تناظر میں وسطی ایشیاء تک رسائی کے لیے افغانستان اہم گزرگاہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بنیادی توجہ اور ترجیح پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوطرفہ دو طرفہ تجارت بڑھانے کے مواقع پر ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان باہمی تجارت صدیوں سے جاری ہے جو ہماری اقتصادی ترقی کا حصہ رہی ہے۔ کیونکہ یہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے فروغ کا بنیادی جزوہے۔




صدر چیمبر ناصر مرزا نے مزید کہا کہ ہم افغان حکومت کے قیام کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ تاکہ چیمبر کی سطح پر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو بڑھا سکیں۔ زیادہ دیر تک تجارت کی بندش دونوں ملکوں کے مفاد میں نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر نے حکومت پاکستان سے بھی اس معاملے میں احتیاط سے شامل ہونے کے لیے بات چیت کی ہے تاکہ اقتصادی ترقی کی طرف سفر جاری ہو سکے۔ گروپ لیڈر سہیل الطاف نے کہا کہ افغانستان میں عدم استحکام سے پاکستان میں اقتصادی صورتحال متاثر ہو گی۔ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات موجود ہیں۔ چیمبرز صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں