1,084

ڈی پی او آفس اٹک میں کھلی کچہری

اٹک (سی این پی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک رانا شعیب محمود نے ڈی پی او آفس اٹک میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔انہوں نے موقع پر عوام الناس کے مسائل سنے اور بذریعہ ٹیلی فون متعلقہ ایس ایچ اوز کو احکامات جاری کئے۔اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا مقصد عوام الناس کو انصاف اور




ریلیف کی فراہمی ہے ۔بعد ازاں ڈی پی او اٹک نے پولیس افسران و جوانان کے مسائل بھی سنے اور موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔انکا کہنا تھا کہ فورس کے مسائل حل کرنا بھی ان کی ترجیحات میں شامل ہے اور اٹک پولیس کا کوئی بھی افسر یا جوان روزانہ دن 1بجے ان کے پیش ہو کر اپنے مسائل بلاجھجک بیان کر سکتا ہے
ترجمان اٹک پولیس

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں