1,324

راولپنڈی پولیس نے چھینے گئے ایک کروڑروپے برآمد کرکے تاجرکے حوالے کردئیے

راولپنڈی( سی این پی ) کینٹ پولیس نے تاجر سے گن پوائنٹ پر چھینے گئے ایک کروڑروپے برآمد کرکے تاجرکے حوالے کردئیے،واردات میں ملوث تینوں ملزمان گرفتار،برآمد کی گئی رقم ایک کروڑ روپے قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعدسی پی او آفس میں ایس پی پوٹھوہار نے تاجرکے حوالے کی،راولپنڈی پولیس کی اس بہترین کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، تاجر برادری، تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے آر پی او آفس جاکر آر پی اوراولپنڈی کا بھی شکریہ ادا کیا اور راولپنڈی پولیس کی کارکردگی کو سراہا۔ تفصیلات کے مطابق 05 جولائی کو کینٹ کے علاقے میں تاجر سے گن پوائنٹ پر چھینے گئے ایک کروڑروپے کینٹ پولیس نے برآمد کرکے تاجرکے حوالے کردئیے، کینٹ پولیس نے واردات میں ملوث تیسرے ملزم کامران کو بھی گرفتارکرکے ملزم سے




مزید 30لاکھ روپے برآمدکرلیے،ملزمان علی اور حبیب کو قبل ازیں گرفتارکرکے 70لاکھ روپے برآمد کیے جاچکے ہیں،کینٹ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کرکے تاجر سے چھینی گئی مکمل رقم 01 کروڑ روپے برآمد کر لی،ملزمان سے برآمد کی گئی رقم 01کروڑ روپے قانونی تقاضے پو رے کرنے کے بعد سی پی او آفس میں مالک کے حوالے کردی گئی، سی پی او محمد احسن یونس، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن کی موجودگی میں ایس پی پوٹھوہار نے رقم حوالے کی، ایس پی پوٹھوہارکا کہنا تھا کہ پوری ٹیم کی محنت اوروفاقی حساس ادارے کی جانب سے ٹیکنیکل سپورٹ / معاونت فراہم کرنے پر سب داد و تحسین کے مستحق ہیں،تاجر برادری نے اس بہترین کارکردگی پر راولپنڈی پولیس کو خراج تحسین پیش کیا،تاجر تنظیموں کے عہدیداران نے آر پی او آفس جاکر ریجنل پولیس آفیسر عمران احمر کابھی شکریہ ادا کیا اور راولپنڈی پولیس کی بہترین کارکردگی کو سراہا،سی پی او محمدا حسن یونس کا اس موقعہ پر کہنا تھا کہ راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے پوری تندہی سے مصروف عمل ہے، بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سی پی او محمد احسن یونس نے سینئر افسران اور پولیس ٹیم کو انعامات سے نواز۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں