1,061

اسلام آباد ٹریفک پولیس کے افسران میں250 موبائلز ٹیب تقسیم، جس سے ڈیجیٹل چالان میں مزید بہتری آئے گی

اسلام آباد ( سی این پی ) ٹریفک پولیس کے افسران میں250 موبائلز ٹیب تقسیم، جس سے ڈیجیٹل چالان میں مزید بہتری آئے گی،تفصیلات کے مطا بق ا ئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان نے ٹریفک پولیس ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا، اس دوران ایس ایس پی ٹریفک نے آئی جی اسلام آباد کو بریف کرتے ہوئے بتایاکہ ٹریفک پولیس کے افسران کو ڈیجیٹل چالان کی مد میں جدید ٹیکنا لوجی سے آراستہ کیا جارہا ہے، جس سے ڈیجیٹل چالان میں مزید بہتر ی آئے گی اور ڈرائیونگ لائسینس کے سوفٹ وئیر اپ گریڈیشن، ون ونڈو ہال کی مرمت اور ای چالان جیسے اقدامات بھی کئے جا رہے ہیں، اس کے علاوہ شہریوں کی آگاہی کے لئے بھی مختلف سیمنارکا انعقاد بھی کیا جارہاہے، جن میں ٹریفک ایجوکیشن، روڈ سیفٹی مہم اور ہیلمٹ کے فوائد کو اجاگر کر نے جیسے پروگرام شامل ہیں،دورے کے دوران ایس پی ٹریفک،ایس پی ٹریفک و دیگر سینئر افسران موجود تھے۔




آئی جی اسلام آباد نے ایس ایس پی ٹریفک کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ جے ایس بینک کے ساتھ ملکر مزید ڈیجیٹل اصلاحات لائی جائیں تاکہ ٹریفک پولیس افسر ان و جوانوں کو سہولیات کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنا لوجی کے استعما ل بارے میں بھی عبور حاصل کر سکیں، مزید انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کرا یا جائے،حادثات کی روک تھام کے لئے مناسب اقدامات کئے جائیں اورسیٹ بیلٹ کے استعمال، لین کی پابندی، ون ویلنگ، فینسی نمبر پلیٹس اورکالے شیشے والی گاڑیوں کے خلاف بلاتفریق کاروائیاں تیز کی جائیں، ڈیوٹی پر موجود افسران و جوانوں کو خو دچیک کریں اور ان کو بریف کریں،ڈیوٹی کے دوران شہریوں کے سا تھ اپنے رویہ میںشائستگی لا ئیں،ٹریفک پولیس کے ہر افیسر و جوان کو مثالی کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے،




آخر میں آئی جی اسلام آباد نے اسلام آباد ٹریفک پولیس کی استعداد کا ر بڑھانے اور ان کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے ٹریفک پولیس افسران میں ڈیجیٹل چالان کے لئے جدید 250 موبائلز ٹیب تقسیم کرتے ہوئے کہاکہ ان جدید موبائلز ٹیب کو تقسیم کرنے کا مقصد ٹریفک پولیس افسران کو جدید ٹیکنا لوجی سے آراستہ کرنا ہے تاکہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کی جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں