1,127

مریم نواز کے جلسے میں نوٹوں کی بارش .

اسلام آباد ( امت ) آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں منعقد مسلم لیگ ن کے جلسے میں نوٹوں کی بارش ہوگئی۔




نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کی مقامی قیادت نے آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں جلسے کا انعقاد کیا، جس میں نائب صدر مریم نواز نے شرکت کی۔



مریم نواز کی پنڈال آمد کے موقع پر قائدین نے 10، 10 اور50 کے نوٹوں کی گڈیاں نچھاور کیں، جلسہ گاہ میں موجود کچھ کارکنان ان نوٹوں کو جمع کرنے میں مصروف رہے، جس کی وجہ سے دھکم پیل بھی ہوئی۔مسلم لیگ ن کے کارکنان کی روایت ہے کہ وہ قائدین کی آمد پر نوٹ نچھاورکرتے ہیں ۔

مریم نواز پر بھی کچھ نوٹ آکر گرے مگر وہ اس سارے منظر سے محظوظ ہوتی رہیں اور کسی کو قائد اعظم کی تصویر اور نوٹ کی تضحیک سے نہیں روکا۔ علاوہ ازیں کچھ لوگوں نے مریم نواز کے ہاتھوں میں 100 ، 100 کے نوٹ بھی تھمائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں