1,040

سندھ میں نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات میں عقل کی بجائے نقل کا استعمال

اسلام آباد ( سی این پی ) سندھ بھر میں نہم اور دہم کے سالانہ امتحانات میں نقل کا سلسلہ کھلے عام جاری ہے۔ لاڑکانہ و دیگر شہروں میں طلبا نقل کے لیے موبائل فونز امتحانی سینٹرز میں لے آئے،دفعہ144 کے باوجود غیر متعلقہ افراد کا امتحانی مراکزکے باہر ہجوم لگا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ سمیت دیگر شہروں میں میٹرک کے امتحانات میں نقل کے لیے موبائل فونز کا استعمال کھلے عام کیا جارہا ہے جبکہ نقل کی روک تھام کے لیے تشکیل کردہ چھاپہ مار ٹیمیں اوراساتذہ نقل کی روک تھام میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔



واضح رہے کہ ضلعی افسران میں سے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز نے مکمل لاتعلقی کا مظاہرہ کرتے ہوئے امتحانی مراکز کا دورہ تک نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں