1,068

آرپی او فیصل آباد رفعت مختارراجہ کا تھانہ لنگرانہ کا وزٹ،تھانہ کے ریکارڈ کا جائزہ لیا

چنیوٹ ( سی این پی)ریجنل پولیس آفیسرفیصل آباد رفعت مختار راجہ نے تھانہ لنگرانہ کا وزٹ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ بلال ظفر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔آر پی او نے تھانہ لنگرانہ کی فارمل انسپکشن کی۔تھانہ کے ریکارڈکا جائزہ لیامتعلقہ افسران کو ریکارڈ اپ ٹو ڈیٹ رکھنے




کی ہدایت کی۔آر پی او نے فرنٹ ڈیسک کا وزٹ کیا،فرنٹ ڈیسک پر موصول ہونے والی درخواستوں پر کاروائی کا جائزہ لیا،پینڈنگ درخواستیں جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایت کی فرنٹ ڈیسک کا ریکارڈ بروقت آن لائن کرنے کی ہدایت کی۔آر پی او نے تھانہ کی عمارت،کمروں کا جائزہ لیاصفائی کا معیار بہتر بنانے کی ہدایت کی۔کوت میں اسلحہ کی چیکنگ کی حوالات میں موجود ملزمان سے استفسار کیا۔آر پی او نے مختلف مقدمات میں لوگوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے دادرسی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں