1,246

پیپلز پارٹی کا راولپنڈی و چکلالہ کینٹ کے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان

راولپنڈی( خبر نگار )پاکستان پیپلز پارٹی کینٹ نے چکلالہ وراولپنڈی کینٹ کے بلدیاتی انتخابات میں تمام حلقوں سے تیر کے نشان پر امیدوار کھڑے کر نے کا اعلان کر دیا ، اتوار کو ورکر کنونشن اور پارلیمانی بورڈ کا قیام عمل میں لایا جا ئے گا ، اس حوالے سے پیپلز پارٹی کینٹ کے




صدر ملک ظہیر ارشد اورجنرل سیکرٹری ملک قاسم ادریس نے صحا فیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ کینٹ کے بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی بھرپور انداز میں حصہ لے گی ، تمام 20 حلقوں سے امیدوار کھڑے کئے جائیں گے جو صرف تیر کے نشان پر الیکشن میں حصہ لیں گے ، پیپلزپارٹی کینٹ کے علاقوں میں مقبول جماعت ہے ، امید ہے کہ عوام ہمیں کامیابی سے ہمکنار کریں گے ، اتوار کو ورکز کنونشن ہو گا جس میں پارلیمانی بورڈ قائم کیا جا ئے گا ، اور امیدواروں کی درخواستیں طلب کی جا ئیں گی ،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں