1,118

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ڈرائیونگ لائسنسنگ برانچ کے لیے نیا میڈیکل آفیسرڈاکٹر تعینات

اسلام آباد ٹریفک پولیس کی ڈرائیونگ لائسنسنگ برانچ کے لیے نیا میڈیکل آفیسرڈاکٹر تعینات ،ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لئے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں .



تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے اور کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے لئے شب و روزکوشاںہے ،خصوصا لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے شہریوں کے لیے ون ونڈو حال میں ایک چھت تلے سہولیات پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اسی ضمن میں میڈیکل فٹنس کے لیے مستقل بنیادوں پر نئے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر کوتعینات کر دیا گیا ہے،




ایس ایس پی ٹریفک کرار حسین نے کہا ہے کہ آئی جی اسلام آباد قاضی جمیل الرحمان اور ڈی آئی جی سکیورٹی وقار الدین سید کی ہدایات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس اپنے ویژن کے مطابق شہریوں کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے ہماری اولین ترجیح اسلام آباد میں قانون کی بالادستی کو قائم کرنا اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز قانونی کاروائی کرنا ہے انہوں نے کہا کہ شہری اپنی تجاویز ہمیں بھیجیں تاکہ کارکردگی میں مزید بہتری لائی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں