1,072

جھنگ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاون جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ڈی پی او جھنگ

جھنگ ( سی این پی ) منشیات کے استعمال ،غیر قانونی نقل و حمل اورتدارک کے عالمی دن کے حوالے سے پاکستان آئیڈیالوجیکل سولائزیشن (PIC)اور یونیورسٹی آف جھنگ کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف جھنگ میں ڈرگ فری پاکستان سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک نے سیمینار میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اورمعاشرے میں منشیات جیسی لعنت کے خاتمے اور تدارک کے حوالے



سے آگاہی لیکچر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق PIC اور یونیورسٹی آف جھنگ کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف جھنگ میں اینٹی نارکوٹکس ڈے کے حوالے سے ڈرگ فری پاکستان سیمینار کا انعقاد کیا گیا ،سیمینار میںوائس چانسلر یونیورسٹی آف جھنگ پروفیسر ڈاکٹر شاہد منیر، ڈاکٹر عمر ساحل،خبیب ظفر وائس پریزیڈنٹ PIC ، کالج سٹاف و سٹوڈنٹس کی کثیر تعداد شریک ہوئی ۔ سیمینار کے شرکاء سے بات کرتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ منشیات کا استعمال معاشرے کا بڑا المیہ ہے ،منشیات کے تدارک کیلئے ضروری ہے کہ شہری بھی ایسے عناصر کی نشاندہی کر کے پولیس سے تعاون کریں،منشیات کے تباہ کن اثرات اورحقائق سے بچوں کو آگاہ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ،




تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس میں شعور اُجاگر کرنے کیلئے مستقل بنیادوں پرسیمینارز کا انعقاد کیا جائیگا۔ ڈی پی او جھنگ نے واضح کیا کہ جھنگ پولیس منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون جاری رکھے ہوئے ہے اور ہم جھنگ کو ڈرگ فری بنانے کیلئے پرعز م ہیں تاہم معاشرے کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے والدین او ر اساتذہ سیمت تمام شعبہ ہائے زندگی سے لوگوں کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں