1,110

راولپنڈی میں طویل اورغیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے

راولپنڈی( سی این پی) درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ سے تجاوز کررہا ہے اور شہر کے مختلف علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ ہوتی ہے۔بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث کینٹ اور شہر کے متعدد علاقوں میں پانی کی قلت نے شہریوں کی پریشانی میں مزید اضافہ کردیا ہے۔مکینوں کا کہنا تھا کہ بجلی کی بار بار لوڈیشڈنگ کے باعث وہ سڑکوں پر رہنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔موسمیات کے ماہرین نے پیش گوئی کی کہ




شمالی اور جنوبی پنجاب اور ملک کے دیگر علاقوں میں موجودہ حالات آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بدستور جاری رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ دو دن میں درجہ حرارت آہستہ آہستہ بڑھ جائے گا۔گرمی کے باعث شہر کی مرکزی شاہراوں کو ٹریفک معمول سے ہٹ کر کم تھا اور بازار میں گاروباری سرگرمیاں بھی انتہائی محدود تھیں۔




دوسری جانب ہیٹ اسٹروک کے باعث بے ہوش ہونے کے بعد درجنوں افراد کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں نے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ دھوپ سے بچیں اور جسم میں پانی کی مناسب مقدار کو یقینی بنائیں تاکہ پسینہ آنے کے بعد جسم میں نمکیات کی کمی نہ ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں