1,055

وفاق اور پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

راولپنڈی (ریحان احمد) شدید گرمی کی لہر کی وجہ سے تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے وجہ سے پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ یکم جولائی سے یکم اگست تک پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا ۔ وزیر تعلیم مراد راس نے اپیل کی کہ چھٹیوں میں بچےکورونا ایس اوپیز پرعملدرآمد کریں۔




فیڈرل گورنمنٹ کے جانب سے ڈائریکٹر اکیڈمک سعدیہ عدنان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ فیڈرل گورنمنٹ کے تعلیمی ادارے اٹھارہ جولائی سے یکم اگست تک بند رہیں گے۔ دو اگست کو تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ بحال ہو جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں