1,077

گوجرانوالہ: ‘پرینک’ کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والا یوٹیوبر گرفتار

گوجرانوالہ ( سی این پی ) صوبہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں پولیس نے پرینک (مذاق) کے نام پر خواتین کو ہراساں کرنے والے یوٹیوبر کو گرفتار کرلیا۔

خان علی نامی یوٹیوبر جو ‘ویلے لوگ خان علی’ کے نام سے ایک یوٹیوب چینل چلاتے ہیں اور ان کے 3 لاکھ 23 ہزار سبسکرائبرز ہیں۔




تاہم سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ‘پرینک’ ویڈیوز میں خواتین کو ہراساں اور پریشان کرنے پر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

‘دوپٹہ لو پرینک پارٹ 2’ کے عنوان سے خان علی کی یہ ویڈیو رواں برس مئی کے اوائل میں ان کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی گئی تھی تاہم سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیو کلپس وائرل ہونے کے بعد ان کئی گرفتاری عمل میں آئی۔

ویڈیو میں خان علی کو کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ‘آپ لازمی طور پر اپنی والدہ، بہنوں اور بیٹیوں کو سر پر دوپٹہ اوڑھنے کا کہیں، یہ ایک پرینک نہیں، ایک پیغام ہے’۔

وہ مزید کہتے ہیں کہ ‘یہ لڑکیاں نہیں ماننے والی لیکن میں انہیں منا کر ہی چھوڑوں گا’۔




یوٹیوبر راہ چلتی خاتون کو روک کر ہزار روپے کی پیشکش کرتے ہوئے دوپٹہ اوڑھنے کا کہتے ہیں جس پرخاتون بار بار انہیں روکتی ہوئی بھی نظر آرہی ہیں۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اکثر صارفین نے یوٹیوبر کے عمل پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں