1,081

پنجاب کی پہلی خواتین امن کونسل کا افتتاح کردیا گیا

راولپنڈی ( سی این پی) سسٹین ایبل سوشل ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن اور اسٹینڈنگ کمیٹی جینڈر مین اسڑیمینک کے اشتراک سے پنجاب کی پہلی خواتین امن کونسل کا افتتاح کردیا گیا۔اس سے قبل ایس ایس ڈی او سندھ میں خواتین پارلیمنٹرین کے اشتراک سے خواتین امن کونسل کا افتتاح کر چکی ہے۔ خواتین امین کونسل کا مقصد معاشرے میں امن و امان کے حوالے سے خواتین کے کردار کو بڑھانا ہے۔ ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سید کوثر عباس نے کہا کہ معاشرے میں خواتین کا اہم کردار رہا ہے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ اب دیہاتی علاقوں میں رہنے والی خواتین تک آگاہی پہنچائیں تاکہ انکو بھی معاشرے کی ترقی کیلئے ساتھ لے کر چلاجا سکے۔ ایس ایس ڈی او ہمیشہ تمام پارٹیوں کو ساتھ لے




کر چلی ہے۔ خواتین میں آگاہی کے پیغام کو گھر گھر جا کر پہنچائیں گے۔ سکولوں کالجوں اور یونیورسٹیوں میں بھی اس پیغام کر لے کر چلیں گے۔ کسی بھی قوم کا ادب، انداز زندگی معاشرے سے دیکھا جاتا ہے جب تک خواتین کو حقوق اور آگاہی نہیں دی جائے گی تب تک ہم اچھا معاشرہ قائم نہیں کر سکتے۔ مہمان خصوصی پروین سرور چوہدری نے پنجاب میں پہلی خواتین امن کونسل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین نے پوری دنیا میں امن کے عمل میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ یوگوسلاویہ میں دی ویمن ان بلیک، مغرب افریقہ میں ویمن ان پیس بیلڈنگ نیٹ ورک جیسی تحریکیں یہ ظاہر کرتی ہیں کہ امن اور پائیدار ترقی کی طرف خواتین کا کردار انتہائی اہم ہے۔ آج خوشی ہے کہ ایس ایس ڈی او پنجاب میں پہلی خواتین امن کونسل تشکیل میں تعاون کیلئے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے ساتھ ایم او یو دستخط کیا گیا۔




پاکستان میں لاعلمی اور وسائل کی کمی کی وجہ سے خواتین کی شمولیت کافی کم رہی ہے۔ پاکستان کی ترقی اور پرامن معاشرے کے قیام کیلئے انصاف کی فراہمی ہر سطح پر ضروری ہونی چاہیے۔ چیئر پرسن آف پنجاب اسمبلی اسٹینڈنگ کمیٹی جینڈر مین اسڑیمینک عظمیٰ کاردار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس ڈی او کے اس اقدام کے بعد یقین ہے کہ اسٹینڈنگ کمیٹی، خواتین امن کونسل ممبران اور پنجاب کے تمام پارلیمنٹرین ایس ایس ایس ڈی او کے ساتھ مل کر اس پلیٹ فارم کو کارآمد بنائیں گے اور مستقبل میں قانون سازی کے ذریعے خواتین امن کونسل کو ایک ادارہ بنائیں گے۔ تقریب میں جسٹس ناصرہ جاوید، صوبائی وزیر برائے انسانی حقوق اعجاز مسیح، وائس چانسلر لاہور کالج ڈاکٹر بشریٰ، وائس چانسلر ہومک نامکس ڈاکٹر کنول، ایم پی اے بشریٰ انجم، کمشنر برائے پاکستان گلز گائیڈ ایسوسی ایشن سروت حامد، ایم پی اے سادیہ سہیل رانا، ایم پی اے آسیہ امجد، ایم پی اے نیلم حیات، ایم پی اے سبرینا جاوید، ایم پی اے کنول پرویز،ایم پی اے عظمیٰ قادری نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں