1,092

خواتین میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے جھنگ پولیس کے زیر اہتمام پنجاب کالج جھنگ میں آگاہی سیمینار

جھنگ ( سی این پی ) خواتین میں احساس تحفظ پیدا کرنے کیلئے جھنگ پولیس کے زیر اہتمام پنجاب کالج جھنگ میں آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا گیا، جھنگ پولیس کی لیڈی پولیس افسران نے طالبات کو ویمن سیفٹی ایپ بارے آگاہی دی۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی جانب سے خواتین کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ویمن سیفٹی ایپ متعارف کروائی گئی ہے۔ ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کی ہدایت پر جھنگ پولیس کے زیر اہتمام پنجاب کالج جھنگ میں آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیاجس میں کالج سٹاف و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔سیمینار میں جھنگ پولیس کی لیڈی افسران نے طالبات کو ویمن سیفٹی ایپ کی افادیت اور اس ایپلیکیشن کے




استعمال کے متعلق آگاہی دی۔ویمن سیفٹی ایپ کے استعمال سے خواتین domestic violence ،ہراسکی یا دیگر ایمرجنسی صورتحال میں صرف ایک کلک سے پولیس کی بروقت مدد حاصل کر سکیں گی۔ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کا ویمن سیفٹی ایپ کے حوالے سے کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے خواتین کی حفاطت کیلئے Women Safety ایپ متعارف کروائی گئی ہے جس سے متاثرہ خواتین نہ صرف ہراساں کئے جانے یا دیگر کسی




ایمرجنسی کے واقعات کو رپورٹ کر سکیں گی بلکہ ویمن سیفٹی اسکواڈکی فوری مدد بھی حاصل کر سکیں گی۔خواتین کے تحفط کیلئے جھنگ پولیس کی طرف سے ویمن سیفٹی اسکواڈ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جسکا مقصدخواتین کی رش والی جگہوں، گرلز سکولز و کالجز اور اکیڈمیز، مارکیٹس کے اطراف پٹرولنگ کرنا ہے جس سے خواتین میں نہ صرف احساس تحفط پیدا ہوگا بلکہ متاثرہ خواتین کو ویمن سیفٹی اسکواڈ کی صورت میں بروقت مدد بھی مل سکے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں