1,337

مری میں مزید دو تھانے بنانے کی تیاریاں مکمل . سی پی اوراولپنڈی

راولپنڈی( سی این پی ) محکمہ سے نکالے گئے پولیس اہلکاروں کی مانیٹرنگ کے احکامات جاری کر دیئے گئے، برطرف اور جبری ریٹائرڈ کئے گئے پولیس ملازمین کی تصاویر اور فہرستیں تھانوں میں آویزاں کی جائیں گی، مری میں مزید دو تھانے بنانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پولیس نے تمام




کرائم ڈیٹا تک شہریوں اور میڈیا کی رسائی بذریعہ انٹر نیت فراہم کر دی گئی، مقدمات کی فری رجسٹریشن پالیسی جاری رہے گی،سال کے پہلے چھ ماہ میں گذشتہ سال کی نسبت 30 فیصد کمی آئی، اس امر کا ااظہار سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے ایس ایس پیزشعیب محمود، غضنفر علی شاہ، چیف ٹریفک آفیسر رائے مظہر اقبال،ایس پیز ضیاء الدین،تصور اقبال کے ہمراہ صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہو ئے کیا،




سٹی پولیس آفیسر محمد احسن یونس نے کہا کہ پولیس کے تمام شعبوں میں بہتری لانے کی کوشش کی، انوسٹی گیشن،آپریشن اور ویلفیٗر کے کئی منصوبے مکمل کئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے برطرف یا جبری ریٹائرڈ اہلکاروں کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کے لئے احکامات جاری کر دیئے ہیں، تفتیش اور تھانے کے معاملات پر براہ راست نظر رکھی ہو ئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں