1,119

راولپنڈی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد ظہور کا قبضہ مافیاز نے تبادلہ کروا دیا

راولپنڈی(کرائم رپورٹر) راولپنڈی اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ میں تعینات دبنگ آفیسر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زاہد ظہور کا قبضہ مافیاز نے تبادلہ کروا دیا راولپنڈی اینٹی کرپشن میں تعینات آفیسر زاہد ظہور نے بڑے بڑے قبضہ مافیا کو نکیل ڈال رکھی تھی اور بھرپور قسم کی کارروائی



جاری تھی اور بہت سے اہم مقدمات کی تفتیش کر رہے تھے جو انتظامیہ اور راولپنڈی کے کچھ اسمبلی ممبران کو ناپسند تھی کیونکہ زاہد ظہور بغیر پریشر کے کاروائیاں کر رہے تھے زرائع کے مطابق راولپنڈی میں نئے تعینات ہونے والے انتظامی افسران بھی زاہد ظہور کو اس اہم عہدے سے ہٹانے میں شامل ہیں راولپنڈی




شہر میں اس وقت جو زمینوں پر قبضے کا سلسلہ جاری ہے جس میں بہت سی ہاؤسنگ سوسائٹیز شامل ہیں جن کے خلاف مقدمات زاہد ظہور نے درج کئے اور تفتیش کی وہ مافیا جیت گیا اور قانون کی بالادستی ہار گئی عوامی حلقوں میں اس تبادلے پر سخت احتجاج کیا گیا ہے اور عوام کی پر زور اپیل ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب یہ تبادلہ کینسل کریں اور راولپنڈی کی عوام کو ایسے دبنگ آفیسر سے محروم نہ کریں جو قبضہ مافیا کے خلاف کاروائیاں کر جاری رکھ سکیں ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں