1,037

تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنا ہمارا فرض اور اولین ترجیح ہے .قاضی جمیل الرحمٰن

اسلام آباد( سی این پی )انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد قاضی جمیل الرحمٰن نے کہا ہے کہ تاجر ملکی معیشت کا پہیہ چلاتے ہیں،ملکی ترقی کیلئے تاجر برادری کے کردار کا ہمیں ادراک ہے،تاجر برادری کو تحفظ فراہم کرنا،کاروبار کیلئے پر امن ماحول کا قیام ہمارا فرض اور اولین ترجیح ہے،پولیس اکیلی کچھ نہیں کر سکتی،شہر میں جرائم کے خاتمے،قیام امن کیلئے تاجر برادری سمیت تمام شہریوں کو ہمارا ساتھ دینا ہو گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اسلام آباد کی تاجر برادری کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ فرسودہ تھانہ




کلچر،نظام تبدیل،مصالحتی کمیٹیاں فعال کرینگے،آئندہ بجٹ میں تھانوں کو مالی خود مختاری مل جائیگی،ہر تھانہ اپنے وسائل خود خرچ کریگا،لا ء اینڈ آرڈربرقرار رکھنے اور کرائم فری سٹی کیلئے پولیس اور کمیونٹی کو مشاورت کیساتھ چلنا ہوگا،گداگری کیخلاف موثر کارروائی کی ہے،منشیات پر بھی ایکشن لیں گے،تاجر برادری بھی مستحق لوگوں کی مدد کرے،ان پروفیشنل بھکاریوں کی حوصلہ افزائی نہ کریں،شہری بھی چھوٹے موٹے مسائل تھانوں میں لانے کی بجائے مل بیٹھ کر حل کریں،مصالحتی کمیٹیوں کا میکانزم بنائینگے،انہوں نے کہا کہ سیف سٹی کو بھی اپ گریڈ کیا جائیگا،اس میں پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت بھی یقینی بنائینگے،کیونکہ پولیس تو ہر جگہ نہیں پہنچ سکتی تو ہم شہریوں کی نشاندہی سے جرائم ختم کرینگے،آئندہ کچھ دنوں میں پولیس شکایات نظام بنا رہے ہیں،ٹول فری نمبر پر پولیس کیخلاف شہریوں کی شکایات براہ راست سنوں گا،اپنی خود احتسابی بھی کرینگے،سیکرٹری جنرل یونائیٹڈ بزنس گروپ ظفر بختاوری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بے پناہ صلاحیتوں کی حامل عظیم نظریاتی مملکت ہے،میرے خیال میں بزنس کمیونٹی اور پولیس ریاست کے اہم ستون ہیں،جسکی معاشرے میں عزت اور توقیر بڑھانے کی ضرورت ہے،اپنی پولیس کو مثالی بنانے کیلئے ہمیں ان کیساتھ کام کا بوجھ بانٹنا ہو گا،شہریوں کے تعاون سے دہشتگردی اور جرائم کا خاتمہ،امن و امان بحال کریں گے،ہمیں ایسا نظام بنانا ہو گا جہاں پولیس سے متعلق50فیصدمقدمات ہم خود مل بیٹھ کر حل کر سکتے ہیں،ورک لوڈ شیئر ہونے سے پو لیس کی کار کر دگی اور امیج بہتر ہو گا،اور عوام بھی سکون کیساتھ پر امن زندگی گزار سکیں گیاور احساس تحفظ میں بھی اضافہ ہوگا، سابق آئی جی ناصر درانی مرحوم کی طرح عوام کے تعاون سے کمیونٹی پولیسنگ نظام کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں آئی جی قاضی جمیل الرحمٰن صاحب کے زہن میں بھی اسی قسم کا نقشہ ہے،کہ پولیس اور




عوام میں روابط کو فروغ دیا جائے،ہمیں امید ہے کہ آنیوالے دنوں عوام اور پولیس کے روابط میں بہتری آئیگی،عوام کی مشاورت سے پالیسیاں بنائیں تو اس سے اسلام آباد پولیس کی پذیرائی ہو گی،انہوں نے کہا کہ اداروں کی توقیر کریں،پولیس کی عزت کرنا اپنا شعار بنائیں،تاجر برادری کی طرف سے ہم عہد کرتے ہیں کہ پولیس کو مثالی بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرینگے،صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس سردار یاسر الیا س نے کہا کہ اسلام آباد پولیس مثالی فورس ہے،کاروبار کیلئے پر امن ماحول کا قیام ضروری ہے،جس کیلئے پولیس کیساتھ ہم بھرپور تعاون کرینگے،ہم امید کرتے ہیں کہ پولیس بھی پر امن کاروباری ماحول کیلئے اپنے فرائض بخوبی سرانجام دیگی،صدر آئی ای ای اے سردار طاہرمحمود نے کہا کہ جرائم کے خاتمے




کیلئے ملکر کام کرنا ہوگا،پولیس کا ہر جگہ پہنچنا ممکن نہیں،جبکہ تاجر برادری ہر جگہ موجود ہے،سی سی ٹی وی موجود ہیں،ہم کسی بھی مشکوک سرگرمی پر انہیں فوری اطلاع دے سکتے ہیں،مصالحتی کمیٹی پراجیکٹ کیلئے اپنا کردار ادا کرینگے،کمیونٹی پولیسنگ کامیاب بنائینگے، سابق نائب صدر اسلام آباد چیمبر آف کامرس سیف الرحمٰن نے آئی جی قاضی جمیل الرحمٰن سمیت تقریب میں شریک تمام مہمانوں کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور تاجر برادری میں روابط کا یہ سلسلہ یونہی جاری رہیگا،شہر کے امن اور محفوظ کاروباری ماحول کیلئے ہم ملکر مشاورت سے کام کرینگے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں