1,026

راولپنڈی . آریہ محلہ میں پانی کی شدید قلت

راولپنڈی (نیوز رپورٹ) آریہ محلہ کی گلی نمبر 17 میں واسا اور ٹیوب ویل آپریٹرز کی نااہلی کی وجہ سے پانی کی شدید قلت ہو گئی ہے۔ گزشتہ ایک ہفتہ سے پانی کی سپلائی گلی نمبر17 بلکل نہ ہو سکی۔ بچے بوڑھے پانی کی بوند بوند کو ترس گئے۔ جبکہ گزشتہ ایک سال سے اسلا میہ سکول والا ٹیوب ویل مسلسل خرا ب چلا آرہا ہے۔ جس کو وقتی طور پر ٹھیک کر کے قابل استعمال کر دیا جاتا ہے جوایک ہفتہ کے اند ر ہی خراب ہو جاتا ہے۔




ٹیوب ویل آپریٹرز کا کہنا ہے کہ پانی کے کم پریشر کی وجہ سے پانی کی سپلائی اس گلی میں ممکن نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے 25 سے 30 گھر شدید مشکل سے دوچار ہیں۔
گلی نمبر 17کے معزیز ین جن میں(پی ٹی آئی) کے اما ن شوکت اعوان، مسلم لیگ (ن) ملک نعیم شوکت اعوان، سعیداحمد، اویس عابد، شعیب عابد، اعجاز خان ، توصیف اورشیخ ظفر اقبال ظفری نے واسا کے متعلقہ حکام سے پر زور اپیل کی ہے اس مسئلہ کے حل کو ترجیعی بنیادو پر مستقل طور پر حل کیا جائے تا کہ اہلِ گلی کی پانی کی تکلیف کو کم کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں