1,134

مری میں راولپنڈی کے تاجر کے فلیٹ پرقبضہ . سی پی او نے انکوائری کا حکم دے دیا

راولپنڈی( سی این پی )مری میں راولپنڈی کے تاجر کی طر ف سے خریدے گئے فلیٹ پرقبضہ کیے جانے اور فلیٹ کی تزہین وآرائش کی رقم ہڑپ کرلی گئی ، فلیٹ پر قبضہ کرنے میں ملوث ملزم خود کو ن لیگی راہنماقرار دینے لگاجب کہ تاجرکو سنگین نتائچ کی دھمکیاں بھی ملناشروع ہوگئی ۔شیخ الیاس نامی تاجر نے سی پی او راولپنڈی کے نام دی جانے والی درخواست میں موقف اختیار کیاہے کہ اس نے ایک فل فرنیشڈ فلیٹ فیئر




فیلڈ اسٹیٹ مری میں صفدر حسین شاہ ولد لال حسین شاہ اور شفیق وانی ولد محمد سلیم کے تھرو خرید کیاتھا، چوکیدار صفدرشاہ نے شفیق وانی کو دے دیا اور مجھے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے شفیق وانی پریشان ہے اگر آپ اس کو فلیٹ پر چوکیدار رکھ لیں تو اس غریب کے ساتھ تعاون ہو جائے گامیں نے شفیق وانی فی سبیل للہ رہنے پر دیا،اورفلیٹ کی مزید تزہین وآرائش کے لیے ایک لاکھ روپے بھی دیا، ساری رسیدیں سنبھال کررکھنے کی ہدایت بھی کی،




بعدازاں جب فلیٹ کی تزہین وآرائش نہ ہوئی تومیں نے اسے فلیٹ خالی کرنے کا کہاتوشفیق وانی مرنے مارنے پر آ گیا فلیٹ خالی کرنے کے عوض 5لاکھ روپیہ طلب کیے میر ے انکار پر اس نے دھمکایاکہ میرے سالے اجرتی قاتل ہیں اور پہلے ہی قتل میں ملوث ہیں۔ میں مسلم لیگ (ن)کا سرکردہ رکن ہوں اور فلیٹ میں میری فیملی رہائش پذیر ہے۔ میری بیوی خود ہی اپنے کپڑے پھاڑ کر تم پر پرچہ کروا دے گی پھر تم ہمیں اس سے بھی زیادہ پیسے دے کر بھی ہم سے جان چھڑا نہ سکو گے۔تاجرنے سی پی اوراولپنڈی سے فلیٹ کا قبضہ دلوانے ، چوکیدار سے رقم واپس کروانے اور قانون کے مطابق دیگر کاروائی کرنے کی استدعا کی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں