1,164

پشاور روڈ چوہڑ چوک راولپنڈی کی تعمیر میں سست روی عوام پریشان

راولپنڈی( سی این پی ) راولپنڈی کینٹ بورڈ کی مرکزی شاہراہ مین پشاور روڈ کی تعمیر کے لئے کھدائی ہو ئے ایک ماہ کے لگ بھگ عرصہ ہو گیا ، سڑک کی تعمیر شروع نہیں ہو ئی ایک مشین کے ساتھ تھوڑا تھوڑا کام کیا جا رہا ہے ، جبکہ لین نمبر سات سے لیکر پیرودہائی موڑ پر سڑک ایک ماہ سے ادھیڑ




کر رکھی ہوئی ہے اس پر کام نہیں ہو رہا ہے ، اس ادھڑی ہوئی سڑک پر موٹرسائیکل کا چلنا انتہائی مشکل ہے اور اکثر مو ٹرسائیکل سوار حادثات کا شکار ہو رہے ہیں جبکہ گاڑیوں کے ٹائر تباہ ہو رہے ہیں ، روڈ کے کام کی انتہائی سست روی نے شہریوں کو ذہنی مریض بنا دیا ہے ، شہریوں نے کہا کہ




مقامی اراکین اسمبلی سڑک کا کام نامکمل رکھ کر یہ ثابت کر نا چاہتے ہیں ،کہ ان کی حکومت کام کر رہی ہے ، لیکن ان کا یہ کریڈٹ بڑھتے ہو ئے حادثات اور شہریوں کے ہیجان کے باعث ڈس کریڈٹ بن رہا ہے ، شہریوں نے کور کمانڈر راولپنڈی سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے،

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں