1,066

ریلوے پولیس کی کورونا کے خلاف مہم،ماسک تقسیم کیے

گوجرخان(احمد نواز کھوکھر) ریلوے پولیس کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے میدان عمل میں ہے،گزشتہ روز ایس پی ریلوے راولپنڈی ریاض بوسال کی ہدایت پر ڈی ایس پی نائلہ اشرف اور ایس ایچ او ریلوے عمران عباس نے گوجرخان کا دورہ کیا جہاں چوکی انچارج راجہ محمد حفیظ




اور دیگر افسران نے انہیں خوش آمدید کہا،نائلہ اشرف کے زیر نگرانی ریلوے پولیس افسران و عملہ نے مسافروں میں ماسک تقسیم کے،اور انہیں کورونا ایس او پیز کے بارے میں آگاہ کیا،اور بتایا کہ معمولی احتیاط سے ہم اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگیاں بچا سکتے ہیں،مسافروں نے ریلوے پولیس کے اس جذبے کو سراہا اعلی حکام کی ہدایت پر مقامی انچارج محمد حفیظ ریلوے حکام کے اشتراک سے مسافروں میں کورونا کے بارے میں پہلے سے ہی شعور اور آگاہی پیدا کرتے آرہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں