1,045

ٹک ٹاک ویڈیو نے بچے کی جان لے لی

حافظ آباد(آئی این پی) صوبہ پنجاب کے شہر حافظ آباد میں ٹک ٹاک کا شوق ایک اور جان لے گیا، ویڈیو بنانے کے دوران گولی چل جانے سے بچہ جاں بحق ہوگیا.




تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حافظ آباد میں دس سالہ بچہ ٹک ٹاک بناتے ہوئے گولی چل جانے سے جاں بحق ہوگیا،بچے نے مبینہ طور پر اصلی پستول سے خود پر فائر نگ کر دی جس سے موقع پر ہی اس کی موت واقع ہو گئی.




ریسکیو ذرائع کے مطابق والدین نے واقعے کو اتفاقیہ قرار دے کرقانونی کارروائی سے انکار کر دیا ہے اور ہسپتال انتظامیہ نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں