1,067

میرپور آزادکشمیر . نوجوان کو بیدردی سے چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا گیا

میرپور آزادکشمیر(ظہیر عابد بھٹی) ماہ رمضان میں سفاک قاتلوں وار سہنس جڑی کس دارہ میر شاہ میں قتل کی لرزہ خیز واردات نوجوان افضال ولد یسین دارہ میرشاہ کو بیدردی سے چھریوں کے وار قتل کر دیا گیا دو قاتلوں کی گرفتاری کی اطلاع باقی کے لیے چھاپے جاری تفصیلات کے مطابق میرپور آزاد کشمیر سہنس دارہ میر شاہ کا رہاشی افضال عرف جالا ولد محمد یسین



ساکن دارہ میر شاہ سہنس لوہے کے پل پر نہا رہا تھا کہ سٹی میرپور کے چند نوجوان بھی وہاں نہانے آگے اور اودھم مچانا شروع کر دیا جس پر افضال نے انھیں منع کیا کہ گاٶں قریب ہے یہاں آرام سے رہیں ہوٹنگ وغیرہ نہ کریں جس پر مشتعل ہوکر چھ سات نوجوانوں نے افضال پر چھریوں سے حملہ کر دیا افضال پیٹ اور سینے کے قریب چھری لگنے کے باوجود ڈٹ کے مقابلہ کرتا رہا جب تک گاٶں والوں سے مدد ملتی وہ لڑکھڑاتا ہوا پل کے اوپر روڈ پر پہنچ گیا خون زیادہ بہہ جانے سے بعد ازاں آدھ گھنٹے میں جان کی بازی ہار گیا پولیس ذارٸع کے مطابق ایک ملزم شک کی بنیاد پر گرفتار کر لیا گیا باقی کی تلاش اور تفتیش جاری عوام علاقہ کا شدید احتجاج ملزمان کو فوری گرفتار کر کے سخت ترین سزا کا مطالبہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں