1,040

قاضی شوکت محمود،حق ٹرسٹ کی طرف سے اہلیان گوجرخان کے لیے 16 آکسیجن کنورٹر کا تحفہ

گوجرخان(احمد نواز کھوکھر) حق ٹرسٹ کے چئیرمین قاضی شوکت محمود نے آج ایک سادہ اور پروقار تقریب میں کورونا کے مریضوں کی زندگیاں بچانے کے لیے آکسیجن کنورٹر چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ راولپنڈی محترمہ ڈاکٹر فائزہ کنول کے حوالے کر دیئے،انہوں نے فلاحی جذبے کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اہم تحفہ ہے، حق ٹرسٹ کے چیئرمین قاضی شوکت محمود کی طرف سے 16 آکسیجن کنورٹرزعطیہ کیے،جن میں سے5 ہسپتال کے وارڈز اور 11 آؤٹ ڈور مریضوں کے لئے ہوں گے،آوٹ ڈور مریضوں کو آکسیجن کنورٹر ڈاکڑز کی ہدایات پر حق ٹرسٹ فراہم کرے گا،تقریب میں ڈاکٹر غلام مرتضی،مرکزی انجمن تاجران کے صدر راجہ محمد جواد،احمد نواز کھوکھر،چوہدری ضیافت ،ڈاکٹر عامر، ڈاکٹر ادریس، ملک خالد اور دیگر بھی موجود تھے،




سی ای او ڈاکٹر فائزہ نے کہا کہ اس خطرناک لہر میں سماجی تنظیموں نے اہم کردار ادا کیا ہے،اور محکمہ صحت حق ٹرسٹ کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ حق ٹرسٹ کو تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرے گا ڈاکٹر غلام مرتضی نے کہا کہ قاضی شوکت محمود نےکووڈ 19 کے پہلے فیز میں بھی ہسپتال کی بہت مدد کی،انتظامیہ ان کے شکرگذار ہے، راجہ جواد نے کہا کہ ٹرسٹ کی کوششوں کے باعث اب تحصیل گوجر خان میں کورونا کا کوئی مریض آکسیجن نہ ہونے کے باعث زندگی سے ہاتھ نہیں دھوئے گا،گوجرخان کے لوگ ان کے خصوصی طور پر شکر گزار ہیں،اس موقع پر قاضی شوکت محمود نے کہا کہ حق ٹرسٹ گوجرخان کے لوگوں کے لیے کسی رکاوٹ کو آڑے نہیں آنے دے گا،قبل ازیں سی ای او فائزہ کنول نے کورونا وارڈ اور دیگر وارڈز کا بھی دورہ کیا، انہوں نے ہسپتال میں صفائی و دیگر معاملات پر اطمینان کا اظہار کیا۔خدا قاضی شوکت محمود کی کوششوں کو شرف قبولیت بخشے !

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں