1,050

شیخوپور کھیل کُود سے تنگ آ کر دکاندار نے بچے پر تیزاب پھینک دیا

شیخوپورہ ( سی این پی ) شیخوپورہ میں کھیل کُود سے تنگ آ کر دکاندار نے بچے پر تیزاب پھینک دیا۔ تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے علاقہ قلعہ ستار شاہ میں ایک دکاندار نے محض بچوں کے کھیل کود سے تنگ آکر 5 سالہ بچے پر تیزاب پھینک دیا۔




پولیس کا کہنا ہے کہ قلعہ ستار شاہ میں بچے ایک دکان کے باہر کھیل کُود کے دوران شور کر رہے تھے کہ دکاندار امتیاز طیش میں آگیا اور اس نے کھیل کُود کرنے والے معصوم بچوں پر تیزاب کی بوتل پھینک دی۔ پولیس نے کہا کہ تیزاب پھینکنے سے پانچ سالہ سمیر چہرے پر تیزاب گرنے سے جُھلس گیا جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیسکا کہنا ہے کہ سمیر کے والدین کی طرف سے درخواست ملنے پر دکاندار پر مقدمہ درج کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں