1,180

کوئی اشٹام نہیں چلے گا ، اب چلے گی حکومتی رٹ:بڑا فیصلہ آگیا

لاہور( سی این پی ) کوئی اشٹام نہیں چلے گا ، اب چلے گی حکومتی رٹ:بڑا فیصلہ بڑی رقم ،اطلاعات کے مطابق گورنمنٹ آف پنجاب نے اشٹام پیپر کو مستقبل میں ختم کرنے کا عندیہ دے دیا.

پنجاب بھر میں اشٹام پیپرز ختم کرکے وائٹ پیپرز لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔اشٹام پیپرز ختم کرنے سے پرینٹنگ کی مد میں سرکاری خزانے کو ایک ارب روپے کی بچت ہوگی۔




سنیئر ممبربورڈ آف ریونیو بابرحیات تارڑ نے کہا کہ اشٹام پیپرز ختم کرنے کا مقصد سرکاری خزانے اور عوام الناس کو نقصان سے بچانا ہے۔

وائٹ پیپرز پر تین طرح کے کوڈ ہوں گے۔یہ کم از کم ایک سوروپے سے لیکر جتنی مرضی نکلوایا جاسکتاہے۔وائٹ پیپر کی پرنٹ پر صرف ایک روپیہ خرچ آئے گا۔




وائٹ پیپر کاپائلٹ پروجیکٹ ایک ہفتہ کے اندر پتوکی سے جاری ھوگا جوکہ بعد میں پورے پنجاب میں رائج ہوگا۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں