1,185

پنجاب پولیس . “تبدیلی” کی ہوائیں چل پڑیں

لاہور ( سی این پی) پنجاب پولیس میں بھی “تبدیلی” کی ہوائیں چل پڑیں، مختلف اضلاع میں مبینہ کرپشن اور مقدمات میں ملوث درجنوں ایس ایچ اوز عہدے سے فارغ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں 62 ایس ایچ اوز کو مبینہ طور پر کرپشن اور مقدمات میں ملوث ہونے پر عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے۔ بتایا گیاہے کہ 48 ایس ایچ اوز کی فہرست سینٹرل پولیس کو بھجوائی گئی ہے جبکہ 14 ایس ایچ اوز کو اضلاع کے افسران نے کی رپورٹ پر معطل کیا گیا ہے۔



ضلع فیصل آباد سے 8 ایس ایچ اوز،صلع لاہور کے 7 ایس ایچ اوز، ضلع شیخوپورہ کے 4 ایس ایچ اوز،ضلع قصور کے 4،ضلع گجرات،ننکانہ،راولپنڈی، جہلم، خانیوال اور بہاولنگر کے 3،3 ایس ایچ اوز،بہاولپور، پاکپتن اور سرگودھا کے 2 ،2 ،جب کہ سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین، اٹک، چکوال اور خوشاب کا ایک ایک ایس ایچ او شامل ہے۔یاد رہے کہ آئی جی پنجاب نے کرپشن اور مقدمات میں ملوث ایس ایچ اوز کو فوری ہٹانے کے احکامات جاری کر رکھے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں