1,074

یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ

لاہور( سی این پی ) رمضان المبارک سے چند روز قبل یوٹیلیٹی سٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا گیا۔




نجی ٹی وی کے مطابق رمضان المبارک کی آمد سے قبل گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ کردیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کوکنگ آئل کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر جبکہ گھی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کردیا گیا ہے جس سے درجہ اول گھی 291 روپے سے مہنگا کرکے 298 روپے کلو کردیا گیاہے اسی طرح کوکنگ آئل 291 روپے لیٹر سے




بڑھا کر300 روپے لیٹر کردیا گیا ہے۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔یوٹیلیٹی سٹورز پر خریداری کے لئے آنے والے صارفین نے کہا ہے کہ پہلے گھی اور آئل کی قیمتوں میں سات روپے سے نو روپے تک کا اضافہ کر دیا ہے اور بعد میں رمضان پیکج کے نام پر دو تین روپے سستا کردیا جائے گا،یوٹیلیٹی سٹورز سستے ہونے کی وجہ سے آتے ہیں لیکن اب یہ بھی مہنگے ہوگئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں